اگرایران سمجھوتہ کرے تو ہم پابندیوں میں نرمی کیلئے تیار ہیں، جرمن چانسلر

جرمنی(جانوڈاٹ پی کے)جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا کہنا ہے کہ اگر ایران سمجھوتہ کرنے کو تیار ہے تو ہم اس پر پابندیوں میں نرمی کیلئے تیار ہیں۔
جرمن چانسلر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے سمجھوتا کرنے پر پابندیاں نرم کرنے کی یورپی یونین اجلاس میں کسی نے مخلفت نہیں کی، ایران اس وقت کھیل رہا ہے، اس پر دباو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
جرمن چانسلر نے روس کے حوالے سے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے روس پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی فوری طور پر یورپی یونین میں شمولیت ممکن نہیں۔ یوکرین کی شمولیت کیلئے ایک پیشگی رسائی کا عمل تجویز کیا ہے۔



