گوتم اڈانی کی امریکا میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری اور 15 ہزار ملازمتوں کی پیشکش پر فراڈ کا کیس ختم کرنے کی تیاری

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کے خلاف فراڈ کا کیس ختم کرنے کی تیاری شروع کردی۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ کیس ختم کرنے کا فیصلہ گوتم اڈانی کے وکیل کی پیشکش کے بعد کیا گیا۔
اس پیشکش میں گوتم اڈانی کے وکیل نے استغاثہ کو کہا کہ اگر وہ کیس واپس لے لے تو اڈانی امریکا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 15 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری سے گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم نہیں ہو سکے گا، میٹنگ میں موجود محکمہ انصاف کے ایک سینئر اہلکار نے گوتم اڈانی کی پیشکش پر مثبت جواب دیا۔



