ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے پہلے بیٹر سر گیری سوبرزانتقال کرگئے

ویسٹ انڈی(جانوڈاٹ پی کے) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راونڈر گیری سوبرز انتقال کر گئے۔
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر اور دنیا کے عظیم ترین کرکٹرز میں شمار کیے جانے والے سر گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سر گیری سوبرز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 93 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں 8 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے اور 235 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 383 میچز کھیلتے ہوئے 28 ہزار سے زائد رنز بنائے اور ایک ہزار سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
سر گیری سوبرز کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے بیٹسمین تھے جنہوں نے ایک اوور میں 6 چھکے مارے تھے۔



