وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی میں جاری منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنےکا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت نے بجٹ میں کراچی میں جاری مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کی گرین لائن بس کے لیے ایک ارب98کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی ہے جبکہ شہر میں سڑکوں، گلیوں، نکاس آب اور پانی کے مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز بھی تجویز کیے ہیں۔ضلع غربی میں انفرا اسٹرکچرکی بحالی کیلئے26کروڑ روپے،ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفرا اسٹرکچرکی بحالی کے لیے37کروڑ روپے، لانڈھی، زمان،کورنگی میں سڑکوں، پانی، نکاسی ، پلےگراؤنڈز کے لیے 35کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق ضلع وسطی میں سڑکوں، گلیوں، پانی، نکاس آب کیلئے4کروڑ50لاکھ،ضلع کورنگی، ملیرمیں سڑکوں، گلیوں، نکاس آب کے لیے5کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے کچھ نئے منصوبے بھی شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے لیے 40 کروڑ روپے، نیشنل ریسرچ اینڈ فرٹیلیٹی کیئر کی اپ گریڈیشن منصوبے کے لیے 39 کروڑ اور کراچی میں نیشنل یونیورسٹی آف نرسنگ کے قیام کیلئے5کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button