کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے150شرپسندوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

مظفر آباد(جانوڈاٹ پی کے)محکمہ داخلہ حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 شرپسندوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آزادجموں وکشمیرکابینہ کے اجلاس میں شرپسندوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنےکی منظوری دی گئی، شرپسندوں کو آزادجموں و کشمیر اینٹی ٹیررازم ایکٹ2014 کےتحت فورتھ شیڈول میں شامل کیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالعدم کمیٹی کےسرغنہ شوکت نواز، راجہ امجد، انجم زمان اور راجہ شعیب کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ضلع پونچھ سے کالعدم ایکشن کمیٹی کے 36 شرپسندوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ضلع سدھنوتی سے 31، میر پور سے 14، کوٹلی سے15، بھمبر سے10 اور حویلی سے 8 شرپسندوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔راولاکوٹ سے 36، باغ سے15، جہلم ویلی سے9 اور ضلع نیلم سے 8 شرپسند فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button