ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر،سعودی عرب نے دو ارب ڈالرز فراہم کر دیے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ملکی معیشت کے لیے بڑی خبرآگئی،سعودی عرب نے پاکستان کو دو ارب ڈالرز فراہم کر دیے۔
اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب کی جانب سے دو ارب ڈالرز موصول ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب نے 15 اپریل کو پاکستان کو دو ارب ڈالرز فراہم کیے،سعودی عرب کی فنانسنگ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔



