خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں سے تباہی،مکانات،مساجد اور فصلوں کو شدید نقصان

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔

چترال میں سیلابی ریلے سے متعدد مکانات اور مساجد کو نقصان پہنچا، سڑکیں بند ہونے سے رابطہ منقطع ہو گیا،کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سوات، باجوڑ اور ایبٹ آباد میں بھی طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے، باجوڑ کے نشیبی علاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہونے سے آمدورفت متاثر ہے۔

دریائے سوات اور جامبیل خوڑ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں، چار باغ کے مقام پر دریا میں پھنسے کئی بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ایبٹ آباد میں مانسہرہ روڈ پر سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی۔

اپر دیرمیں مدر سے کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے بھگدڑ مچنے سے 28 طالبات زخمی ہوگئیں، ریسکیو کے مطابق آسمانی بجلی گرنےکا واقعہ واڑی کے علاقے اصوڑئی درہ میں پیش آیا، تمام زخمی طالبات کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع استور میں بھی طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔

مزید خبریں

Back to top button