سنگاپور میں زمین پر گرا ہوا آم اٹھانے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، شہریوں کیلئے سخت وارننگ

سنگاپور(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی ایشیائی ملک سنگاپور میں زمین پر گرے ہوئے آم اٹھانے پر بھی بھاری بھرکم جرمانے ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور میں مقیم بھارتی نژاد ڈیجیٹل کریٹرپریانکا سنہا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں خاتون نے سڑک کنارے لگے ایک آم کے درخت کو دکھایا جو پھل سے بھرا ہوا ہے جبکہ کچھ آم زمین پر گرے ہوئے بھی دیکھے جا سکتےہیں۔

آب آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ سڑک کنارے لگا درخت کسی کی ملکیت نہیں اور اس سے پھل کو توڑ کر کھایاجاسکتا ہے؟ لیکن جناب ایسا بلکل بھی نہیں ہے۔

ڈیجیٹل کریٹر نے اپنی ویڈیو میں واضح طور پر بتایا کہ سڑک کنارے لگے درخت سے نا تو آم توڑ کر کھائے جاسکتے ہیں اور نہ ہی زمین پر پڑے آم کو اٹھایا جاسکتا ہے، اگرکسی نے اٹھانے کی کوشش کی تو اسے 5 ہزار سنگاپورین ڈالر یعنی پاکستانی 10 لاکھ 94 ہزار سے زائد کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

خاتون کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سنگاپور قانون کے مطابق سڑک یا کسی بھی پبلک مقامات پر لگے پھل دار درخت سے پھل توڑنا یا زمین پر گرے پھل کا اٹھانا جرم ہے کیوں کہ یہ حکومت کی ملکیت ہے، اسی لیے اس پر بھاری بھرکم جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button