فیفا ورلڈکپ:اسپین نے فرانس کو 0-2 سے شکست دیکر16 سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ڈیلس(جانوڈاٹ پی کے) فیفا ورلڈکپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل اسپین نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ڈیلس میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کے خلاف 0-2 سےکامیابی حاصل کی۔
اسپین کی جانب سے کھیل کے 24 ویں منٹ میں Oyarzabal نے پینلٹی پر پہلا گول اسکور کیا۔
اس کے بعد دوسرا گول پیڈرو پورو نے 58ویں منٹ میں اسکور کیا۔
واضح رہے کہ اسپین کی ٹیم 16 برس بعد فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے، 2010 میں اسپین نے فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
فیفا ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔



