وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا، معیشت، سیکیورٹی اور قومی سلامتی سمیت اہم امور ایجنڈے میں شامل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے، جس میں قومی اہمیت کے متعدد معاملات پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ داخلی امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات پر کابینہ کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ خطے کی مجموعی صورتحال، قومی سلامتی سے متعلق معاملات اور درپیش چیلنجز پر بھی غور کرے گی۔

اجلاس کے دوران مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے، جبکہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے ارسال کردہ سمریاں بھی منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اجلاس سے متعلق تمام وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button