اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو روکے بغیر خطے میں حقیقی امن قائم نہیں ہوسکتا: اردوان

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہے کہ سب سے پہلے اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو روکنا ضروری ہے، اس کے بعد ہی حقیقی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق قازقستان سے واپسی کی پرواز کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ میں ہر موقع پر کہتا ہوں، اس بحران کی بنیادی وجوہات میں سے ایک اسرائیل کی نہ ختم ہونے والی اشتعال انگیزیاں ہیں، اسرائیل چاہتا ہے کہ یہ جنگ پورے خطے میں پھیل جائے اور ہمارے علاقے پر بے یقینی اور خوف کی فضا مزید گہری ہو جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں مستقل استحکام مطلوب ہے تو سب کو اپنے قلیل مدتی مفادات ایک طرف رکھنا ہوں گے، خطے کے ممالک کو خطے سے باہر کے عناصر کے مفادات کے بجائے اپنے شہریوں کے حقوق کا دفاع کرنا چاہیے۔



