پاکستان کاعالمی سیاست میں سب سے بڑا ثالثی دھماکہ،امریکااورایران کی50سالہ دشمنی ختم!

اسلام آباد(خصوصی پورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)عالمی سیاست میں پاکستان کا زلزلہ خیز اور دھماکے دار انٹری! پاکستان کے "ونڈر بوائے” اور مقتدر حلقوں کی انتھک، خفیہ اور طویل ترین مشقوں نے بالآخر رنگ دکھا دیا ہے اور دنیا کی واحد سپر پاور امریکہ اور ایران کے درمیان دہائیوں پرانی خونی دشمنی کو ختم کرانے کا سہرا پاکستان کے سر سج گیا ہے۔ انتہائی سنسنی خیز اور حیرت انگیز پیشرفت کے تحت کینیڈا سے لے کر بھارت تک پوری دنیا دم بخود رہ گئی ہے کیونکہ پاکستان کی تاریخی ثالثی میں لبنان اور ایران پر جاری جنگ کو مستقل طور پر روکنے کے لیے ایک انتہائی اہم امن معاہدہ (ایم او یو) طے پا گیا ہے، جس کی میزبانی کا عالمی اعزاز بھی جنیوا کے مقام پر پاکستان ہی کے حصے میں آیا ہے۔ پنڈی اور اسلام آباد کے درمیان غیر معمولی اور بے مثال جائنٹ وینچر نے تاریخ کا رخ موڑ کر رکھ دیا ہے اور اب 19 جون کو جنیوا میں پاکستان کی زیرِ صدارت اس تاریخی امن معاہدے پر باقاعدہ دستخط کیے جائیں گے جس کے بعد 60 روز کے اندر حتمی منزل کا تعین ہوگا۔ اس معاشی اور سفارتی بریک تھرو سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں یکدم کریش کر کے 80 ڈالر فی بیرل پر آچکی ہیں جس سے پاکستان کو سستی گیس اور پٹرول ملنے کا سنہری موقع ہاتھ آ گیا ہے اور پٹرول و بجلی کے بلوں کے عذاب میں مبتلا عوام کا سانس بحال ہونے کی بڑی امید پیدا ہو گئی ہے۔ کیا پاکستان کی رولنگ ایلیٹ اس تاریخی اور سنہری موقع سے فائدہ اٹھا کر عوام کی تقدیر بدل پائے گی یا یہ عزت بھی عارضی ثابت ہوگی؟ اس سنسنی خیز انکشافات سے بھرپور وی لاگ کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے سید عمران شفقت کا وی لاگ لازمی دیکھیں۔




