مہنگائی کے مارے عوام پر حکومت نے پھر بجلی گرادی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کیلئے بجلی75پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔ اضافے کا اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا۔سی پی پی اے نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے20پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔اس سے پہلے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں ملک بھر کیلئے بجلی34پیسے مہنگی کی گئی تھی۔



