دیپال پور:حجرہ شاہ مقیم میں سائیلج مشین بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی دو مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)قصور دیپال پور روڈ پر حجرہ شاہ مقیم کے گاؤں ساہنی وال میں سائیلج بنانے والی ہارویسٹر مشین کی بوم اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی ٹرالی میں کھڑے ہوکر فصل مکئی کی ٹانڈ مشین میں ڈالنے والے پاکپتن کے دو مزدور 26 سالہ اللہ دتہ اور 30 سالہ ندیم کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ون فائیو پر اطلاع ملتے ہی تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ٹریکٹر ٹرالی اور ہارویسٹر مشین کےڈرائیورز اور مالکان دانش خاں۔سرفراز احمد اور مبارک علی موقع سے فرار ہوگئےپولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔



