عیدالاضحیٰ پر میگا صفائی آپریشن تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)عیدالاضحیٰ پر میگا صفائی آپریشن تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہے اور ستھرا پنجاب کے اہلکار قربانی کی جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران امور کی نگرانی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عید کے دوسرے روز ستھرا پنجاب کے 4857 ورکرز صفائی آپریشن میں مصروف ہیں۔ عید کے دوسرے روز ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی 3537 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ عید کے پہلے دو ایام میں مجموعی طور پر جانوروں کی 7452 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ 1160 گاڑیوں اور مشینری نے میگا آپریشن میں سپورٹ فراہم کی۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی کلیکشن کے لیے 162 کیمپس فعال ہیں۔ دو روز میں مجموعی طور 801 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے لیے مختلف علاقوں کو تعفن سے پاک کرنے کے لیے عرق گلاب کے پانی سے واش کیا جا رہا ہے۔عیدالاضحیٰ کے اختتام تک صفائی ستھرائی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔



