اوکاڑہ،عطائی ڈاکٹر نے خاتون کیساتھ نازیبا ویڈیو بناکروائرل کردی،شہریوں کا احتجاج

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )نواحی گاؤں کوہلہ میں عطائی کی مقامی خاتون کے ساتھ فحش اور نازیباویڈیو وائرل ہوگئی۔
عطائی ڈاکٹر نے لڑکی کے ساتھ بوس و کنار کرتے ہوئے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی جو سوشل میڈیا پہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی اہل علاقہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ ایسے عطائیوں کی کھلے عام لوگوں کی عزتوں سے کھیلنا تشویشناک ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے ان عطائیوں کے پاس کوئ ڈگری نہیں ہوتی اور یہ کھلے عام رنگ رلیاں مناتے ہیں اور سادہ لوح لوگوں کو لوٹتے ہیں،انہوں نے نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید سی او ہیلتھ ڈاکٹر احسان الٰہی اور دیگر اعلیٰ حکام سے عطائ پریکٹیشنر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



