ماتلی میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،کئی مطلوب ملزم گرفتار

ماتلی(رپورٹ:ایم آر گدی/جانوڈاٹ پی کے)ماتلی پولیس نے ایس ایچ او محمود خان پٹھان اور ان کی ٹیم کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ منشیات کے اڈوں پر منظم کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کر عبدالصمد عرف پمشو شیدی، مخدوم اعجاز، دوست علی، علی اکبر چھلگری اور رسول بخش عرف رسولو ماچھی سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان نوید مخدوم اور عبدالرزاق چانڈیو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور کارروائی کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 2500 گرام چرس، 4 گرام آئس، 21 بوتلیں/پینٹس وہسکی شراب، 88 لیٹر تیار دیسی شراب اور شراب اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لی، جس کے بعد گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ماتلی میں مختلف مقدمات درج کیے گئے جن میں ایف آئی آر نمبر 149/2026، 150/2026، 151/2026 اور 152/2026 شامل ہیں جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں اور علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے کریک ڈاؤن مزید سخت اور وسیع کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button