منشیات صرف کراچی ہی نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے،شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)قوانین موجود ہیں اور سب کو معلوم ہے کہ منشیات پر مکمل پابندی عائد ہے،یہ صرف کراچی کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا معاملہ ہے،تمام حکومتیں اس مسئلے پر سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہیں،جن ممالک میں سخت پابندیاں تھیں وہاں بعض منشیات کو جزوی طور پر قانونی حیثیت دی گئی ہے،ہمیں اپنے ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کرنا ہوگا۔

انسدادِ منشیات کے معاملات ہم اسمبلی میں لے کر آئے، تاہم مختلف سیاسی جماعتوں نے اس کی حمایت کی،نشے کے عادی افراد اور خاص طور پر بچے بعض اوقات کسی کے کنٹرول میں نہیں رہتے،معاشرے کو بچانے کے لیے ڈرگ ڈیلرز کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ضروری ہے تاکہ کوئی بھی ایسے عمل سے پہلے کئی بار سوچنے پر مجبور ہو۔

قبل ازیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی کا دورہ کیا۔سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ ، انجنیئرز، کنلسٹنٹس اور دیگر حکام بھی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Back to top button