تیزاب گردی کی شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کے بیرون ملک علاج کا فیصلہ

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کے بیرونِ ملک علاج کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور کو خصوصی اور جدید طبی علاج کی فراہمی کے لیے امریکا بھجوایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے تمام ضروری انتظامات اور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ متاثرہ ڈاکٹر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

شاہد رند کے مطابق حکومت بلوچستان ڈاکٹر ماہ نور کے علاج اور بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button