ڈی پی ایس گوگیرہ کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )علاقائی سطح پر معیاری تعلیم کے فروغ کا عزم، ڈی پی ایس گوگیرہ کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب، ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان اور ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ نے ڈی پی ایس گوگیرہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس اعجاز الحق سمیت اساتذہ اور مقامی عمائدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پرنسپل ڈی پی ایس اعجاز الحق نے منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی ایس گوگیرہ 10 ایکڑ کے سرکاری رقبہ پر بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ اور ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ کی خصوصی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کہ منصوبے کے لیے 15 کروڑ روپے کے فنڈز سے ڈی پی ایس گوگیرہ کی چار دیواری مکمل ہو چکی ہے۔ منصوبے کو 32 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ڈی پی ایس گوگیرہ میں 1500 بچے زیور تعلیم سے راستہ ہوں گے۔ کیمپس میں طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کوالٹی ایجوکیشن پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ والدین بچوں کی بہترین تربیت اور انہیں جدید چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم میں ترقی کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے۔ طلبہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں

مزید خبریں

Back to top button