دیپالپور:ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال،گیس کی فراہمی معطل

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)دیپالپوراوراسکےگردونواح میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر تمام ایل پی جی دکانیں بند کر دی گئیں، جس کے باعث شہر بھر میں گیس کی فراہمی متاثر اور شہریوں کو گھریلو استعمال کے لیے ایل پی جی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر نصراللہ رحمانی نے مؤقف اختیار کیا کہ پلانٹس مہنگے داموں گیس فراہم کرتے ہیں جبکہ سرکاری نرخ پر فروخت ممکن نہیں، اس کے باوجود دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے حکومت اور اوگرا سے مطالبہ کیا کہ پلانٹس کو سرکاری نرخ پر گیس فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ دوسری جانب شہریوں نے بھی حکومت سے ایل پی جی کی قیمتوں اور سپلائی کے مسئلے کا فوری حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button