دیپالپورمیں گرفتار جعلساز جوڑے کیخلاف دو مقدمات اور بھی درج ہوگئے

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)میونسپل کمیٹی دیپال پورکےانفورسمنٹ آفیسر پرویز احمد عاجز اور تھانہ دیپالپور سٹی کے سب انسپکٹر حافظ محمد عباس کی مدعیت میں گزشتہ شب سپیشل برانچ کی نشاندہی پر گرفتار ہونےوالے جعلساز جوڑے حدیقہ اشتیاق کھوکھر اور فیصل محمود کھوکھرکیخلاف دو اور مقدمات درج ہوگئے جوڑے کیخلاف ایک مقدمہ رات گئے اوکاڑہ میں بھی درج ہوا تھا اب تک مقدمات کی تعداد تین ہو چکی مزید مقدمات درج ہونے کا امکان ہے جعلساز جوڑا خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹیم کا حصہ بتا کر افسروں اور تعمیراتی ٹھیکیداروں کو بلیک میل کرتا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button