سینئر قیادت تو ماری جاچکی، کوئی نہیں جانتا اب ایران کو کون چلا رہا ہے؟ ٹرمپ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ قیادت سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ اس وقت ایران کو کون چلا رہا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کو 8 ماہ ہو چکے ہیں، ایران کے کئی رہنما مارے جا چکے ہیں جبکہ قیادت کے دوسرے گروپ کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے۔ ان کے بقول موجودہ صورتحال میں سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ ایران کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کے پہلے ہی روز مارے گئے تھے۔ ان کے مطابق بعد ازاں خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا، تاہم وہ بھی حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے منظرِ عام پر نہیں آئے۔

امریکی صدر نے میری لینڈ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں تیل کی ترسیل کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا تیل کی ترسیل اس سطح پر کر رہا ہے جو جنگ سے پہلے کی سطح کے برابر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک کے پاس معیشت نہیں اور تیل بھی دستیاب نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button