چین اور روس نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا تو یہ ان کیلئے بہت برُا ہوگا،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور روس کو ایران جنگ میں شامل ہونے سے خبردار کردیا۔
صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ چین اور روس ایران جنگ میں شامل ہوں گے لیکن اگر وہ ایران کے ساتھ شامل ہوئے تو یہ ان کیلئے بہت برُا ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ بیجنگ میں حالیہ ملاقات میں چینی صدر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ چین کو اسلحہ فراہم نہیں کریں گے اور چینی کمپنیاں بھی ایران کو اسلحہ فراہم نہیں گے، ٹرمپ نےکہا ایران کو اسلحہ فراہم کرنا چین اور روس کے مفادات کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔



