ٹرمپ کا سینیٹ سے کلیرٹی ایکٹ فوری منظور کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آنجہانی سینیٹر لنزے گراہم کو خراج عقیدت کرتے ہوئے امریکی سینیٹ سے کلیرٹی ایکٹ پاس کرنے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی اور تکنیکی بالادستی کو روکنے کے لیے امریکی سینیٹ سے فوری قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تروتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر نے سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ ’کلیرٹی ایکٹ‘ (Clarity Act) منظور کرے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام آنجہانی سینیٹر لنزے گراہم کے اعزاز میں ہونا چاہیے، جو اس قانون کے ایک بڑے حامی تھے۔
امریکی صدر نے کہا کہ چین اور کئی دوسرے ممالک اس وقت جاری بڑی مالیاتی پیشرفت کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں اس وقت ہم سبقت لے رہے ہیں، لیکن وہ اس شعبے میں سخت مقابلہ کر رہے ہیں۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کو کسی بھی معاملے میں جیتنے نہ دیں۔



