ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں،یقین نہیں کہ کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کی جانب سے مذاکرات کیلئے موصول ہونے والی نئی تجاویز پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایران سے بات چیت کی ہے ، ایران کی تازہ ترین تجویز سے مطمئن نہیں ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کا کہناتھا کہ ایران سے بات چیت چل رہی ہے لیکن کسی نتیجہ پرنہیں پہنچ رہے،ایران سے متعلق دو آپشن ہیں ، ختم کردیاجائے یا ڈیل ہو ،ایران کی تازہ ترین تجویزسےمطمئن نہیں ،میں نے ابھی ایران سے بات چیت کی ہے ، ایران سے بھی خوش نہیں ہوں ،یقین نہیں کہ کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے،جمعرات کو عراق کے نامزد وزیرِاعظم سے بات کی،عراقی نامزد وزیراعظم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،اٹلی اوراسپین سے خوش نہیں ہوں۔
امریکی صدر دورہ چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کا دورہ بہت شاندار ہوگا ۔
یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے گزشتہ روز مسودہ پاکستان کے حوالے کیا ، جو کہ پاکستان کے ذریعے امریکہ کو بھجوا دی گئیں ہیں ۔



