دوسری شادی پر اعتراض کرنے پر شوہر کا دوسری بیوی کے ساتھ ملکر پہلی بیوی پر تشدد

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے) گاؤں 70 شمالی میں شوہر نے مبینہ طور پر دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں شوہر اور اس کی دوسری بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مدعیہ نے الزام عائد کیا کہ دوسری شادی پر اعتراض کرنے پر شوہر اور اس کی دوسری بیوی نے اسے لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
خاتون کے مطابق شوہر نے اسے جان سے مارنے اور طلاق دینے کی دھمکیاں بھی دیں، جس کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔



