ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا رات گئے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی کا دورہ

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں\جانوڈاٹ پی کے) سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو کوالٹی میڈیکل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک نے رات گئے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی کا سرپرائز وزٹ کیا اور ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں طبی سہولیات اور انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ہسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ محمد اکرام ملک نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو تمام ضروری سہولیات اور مکمل سپورٹ فراہم کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے زور دیا کہ مریضوں اور ہسپتال کے مجموعی نظام کی بہتری کے لیے باہمی کوآرڈینیشن کو فروغ دیا جائے اور فلاحِ عامہ کے جذبے کے تحت مریضوں کی بے لوث خدمت کو اولین ترجیح بنایا جائے۔



