مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے، بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں طلبہ کے مسلسل احتجاج کے بعد وفاقی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نریندر مودی کو ارسال کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں طلبہ کئی روز سے احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ اہم قومی امتحانات میں پرچے لیک ہونے اور امتحانی جوابی پرچوں کی مبینہ تبدیلی نے امتحانی نظام کی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
طلبہ کی جانب سے انہی الزامات کے باعث وزیرِ تعلیم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جس کے بعد دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔