ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ڈیرہ غازی خان(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تونسہ روڈ پر واقع انڈس ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں مزید علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کر کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ امدادی اداروں نے متاثرہ افراد کی مدد اور ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button