ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا تحصیل دیپالپور کا دورہ،تجاوزات کیخلاف آپریشن کی نگرانی

دیپالپور(وسیم احمد غوری/ تحصیل رپورٹر/ جانو ڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا تحصیل دیپالپور کا دورہ، انہوں نے تجاوزات مافیا کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کی نگرانی کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ آپریشن کے دوران قبرستان کے لیے مختص کروڑوں روپے مالیت کی 5 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر نگرانی بھاری مشینری کی مدد سے تجاوزات مسمار کر دی گئی۔ قبضہ مافیا نے عرصہ دراز سے قبرستان کی اراضی پر تعمیرات کر رکھی تھی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت بھی برداشت نہیں۔ قبضہ مافیا کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ضلع بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔



