دیپال پور:حجرہ شاہ مقیم میں 15 من مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد مقدمہ درج ملزم گرفتار

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) نواحی قصبہ حجرہ شاہ مقیم میں عوام کی اطلاع پر ویٹرنری ڈاکٹر شاہد ممتاز نے گاؤں شمس کی میں پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر 15 من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا جو کہ مقامی لوگوں کے مطابق تکہ کباب برگر شوارما پوائنٹس پر فروخت ہونا تھا بد بودار گوشت ویٹرنری ڈاکٹر نے تلف کرا دیا ملزم عابد علی کو لوڈر رکشہ سمیت گرفتار کر کے پولیس نےمقدمہ درج کر لیا ہے۔



