دیپالپور میں مون سون سے قبل بڑا اقدام: نشیبی علاقوں میں پانی نکاسی کیلئے واٹر ٹینک منصوبہ شروع

دیپالپور (وسیم احمد غوری/جانو ڈاٹ پی کے)دیپالپور میں مون سون کی بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں کھڑے ہونے والے بارش کے پانی کے فوری تدارک کے لئے ضلعی انتظامیہ نے واٹر ٹینک منصوبے کا آغاز کر دیا ڈپٹی کمشنر احمد عثمان نے اسسٹنٹ کمشمر فیصل شہزاد کے ہمراء سائیڈ کا دورہ کیا اور کنٹریکٹر کو کام کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے 15جون تک منصوبے کی تکمیل کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دیپالپور کے کچہری چوک ،رضوی چوک اور فاطمہ جناح پارک میں واٹر ٹینک بنائے جا رہے ہیں تاکہ مون سون کے موسم میں شاہراہوں گلیوں اور محلوں میں بارش کے پانی سے شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا ہڑے۔

مزید خبریں

Back to top button