شہباز شریف کے ہتکِ عزت دعوے کی سماعت، عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور کی سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت سے متعلق درخواست پر فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے ایسوسی ایٹ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے سینئر وکیل کراچی کی ایک عدالت میں مصروف ہیں، اس لیے جیل میں ملاقات سے متعلق متفرق درخواست پر سماعت کی جائے۔

عدالت نے ایسوسی ایٹ وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست پر فریقین سے 22 جولائی تک دلائل طلب کر لیے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، جس کی سماعت لاہور کی سیشن کورٹ میں جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button