سہیل آفریدی کا سافٹ ویئر اپڈیٹ،سی سی ڈی کی شامت اور ایران امریکاامن ڈیل منسوخی کی سنسنی خیز کہانی!

پشاور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)ملکی سیاست،صوبائی بجٹ اور عالمی سفارتی محاذ سے تین انتہائی چونکا دینے والی اور سنسنی خیز خبریں سامنے آئی ہیں جنہوں نے مقتدر حلقوں سمیت ایوانوں میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل افریدی کا "سافٹ ویئر واہ واہ اپڈیٹ” ہو چکا ہے؛ جو صوبائی حکومت پہلے وفاق کو این او سی نہ دینے اور سالانہ بجٹ پیش نہ کرنے کی دھمکیاں دے رہی تھی، اس نے اچانک یوٹرن لیتے ہوئے 2170 ارب روپے کا مکمل بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے پیچھے پسِ پردہ مقتدر حلقوں سے حاصل کردہ وہ یقین دہانی ہے جو پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے باوجود بجٹ پاس کروانے کے لیے دی گئی ہے، جبکہ شہباز گل اور علیمہ خان گروپ اس فیصلے پر شدید مایوس دکھائی دیتا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں سی سی ڈی (CCD) حکام آسٹریلیا پلٹ بچی کی ہلاکت کے کیس میں برے طریقے سے پھنس گئے ہیں جہاں ایک خاتون صحافی کے تیکھے سوال کہ "سیلف ڈیفنس میں ہی آپ نے ہزار بندہ مار دیا ہے” نے پولیس افسران کے ہوش اڑا دیے ہیں اور یہ سنگین معاملہ مستقبل میں ان کے لیے گلے کا پھندا بنتا دکھائی دے رہا ہے۔ عالمی محاذ پر پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران امریکہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات آخری لمحات میں ملتوی ہونے کی اصل وجہ تکنیکی اور لاجسٹک تیاریوں کی کمی اور 300 ملین ڈالر کی امدادی رقم کے طریقہ کار کا طے نہ ہونا سامنے آئی ہے، جبکہ اسرائیل خطے کا امن تباہ کرنے کے لیے لبنان پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ ان تمام سنسنی خیز اندرونی کہانیوں کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے سینئر صحافی گوہر بٹ کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔




