امریکاایران ڈیل پراسرائیل بپھر گیا:ٹرمپ انتظامیہ کو بدترین جھٹکا،جنگ بندی مسترد!

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے کی باضابطہ تصدیق کے ساتھ ہی مشرق وسطیٰ کی سیاست میں شدید ترین ہنگامہ آرائی اور ہولناک سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کے سامنے آتے ہی اسرائیل نے کھلم کھلا بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو بدترین جھٹکا دے دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹس، وزیر خزانہ اسمٹرچ اور وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر نے اس امن معاہدے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے لبنان سے اپنی فوجیں نکالنے اور جنگ بندی سے واضح طور پر انکار کر دیا ہے۔ اسرائیلی قیادت کا سخت ترین موقف سامنے آیا ہے کہ اسرائیل کوئی کمزور ریاست نہیں اور وہ امریکہ کا تابع فرمان بن کر اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، جس کے بعد اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان براہ راست محاذ آرائی شروع ہو چکی ہے۔ دوسری جانب اس ڈیل پر ایران کے اندر بھی شدید طوفان کھڑا ہو گیا ہے اور دارالحکومت تہران سمیت مشہد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور مذاکراتی ٹیم کے خلاف غداری کے نعرے لگاتے ہوئے شدید احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں جس پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اپنی ٹیم کے دفاع میں سخت بیان جاری کرنا پڑا۔ اس انتہائی سنسنی خیز اور بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال پر سینئر تجزیہ کار معظم فخر کا یہ خصوصی وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے ویڈیو لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button