ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی زیر محکمہ صحت کے افسروں کااجلاس

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی زیر محکمہ صحت کے افسران کا اجلاس، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار نے سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرم ملک نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات عوام کا بنیادی حق ہیں، اس سلسلہ میں تمام افسران خدمت خلق کے جذبے کے تحت مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے تمام ہسپتالوں، دیہی و بنیادی صحت کے مراکز میں تشخیصی اور علاج معالجہ کی سہولیات کے لیے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مریضوں کو تشخیص اور فوری علاج معالجے کے لیے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ تمام طبی و انتظامی عملہ اپنی ڈیوٹی کے اوقات کار کی پابندی کرے تاکہ دور دراز سے آنے والے مریض پریشان نہ ہوں۔ ہسپتالوں میں صفائی کے انتظامات کو اعلیٰ ترین سطح پر برقرار رکھا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے



