اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر کا مثالی گاؤں 32/2 آر کا دورہ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر کا مثالی گاؤں 32/2 آر کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت 32/2 آر کو ضلع کا ماڈل ولیج بنانے کا عزم، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر سمیت دیگر افسران اور اہل دیہہ بھی موجود تھے، گاؤں کی بیوٹیفکیشن، پختہ گلیوں اور نکاسی آب کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر نے نمبردار اور اہل دیہہ سے ترقیاتی کاموں کے معیار بارے استفسار کیا اور ترجیحی بنیادوں پر منصوبے کے تمام کاموں کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے، انہوں نے کوالٹی مٹیریل سے ٹائم لائنز کے مطابق منصوبے کو مکمل کرنے کی بھی ہدایات دیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا مثالی گاؤں پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔ جو کے تحت دیہی علاقوں میں شہری طرز کی سہولیات سے خوبصورت ماحول مہیا ہوگا۔ بہترین انفراسٹرکچر سے دیہی لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور 32/2 آر کی بیوٹیفکیشن دیگر دیہاتوں کے لیے ایک مثال بنے گی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے مثالی گاؤں 32/2 آر میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔



