ڈی سی احمد عثمان جاویدکا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کادورہ

مریضوں کی مؤثرنگہداشت میں کسی قسم کی غفلت سے کام نہ لیا جائے،ڈی سی

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ اورکوالٹی سروسز کی ہدایات،انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی چیکنگ کی اور مریضوں کے میڈیکل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے نظام کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے صحت سہولیات بارے استفسار کیااورہسپتال میں ملنے والی ادویات،ٹیسٹوں کی سہولیات اور عملے کے رویے بارے بھی دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی موثر نگہداشت میں کسی قسم کی غفلت سے کام نہ لیا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو سو فیصد اپ ڈیٹ رکھا جائے تاکہ مریضوں کو علاج معالجے میں تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام کو دہلیز پر بہترین اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل تسلسل سے جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں کے ڈیجیٹل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ ڈاکٹرز اور سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہسپتال آنے والے ہر شہری کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آئیں اور ان کی فوری نگہداشت کو یقینی بنائیں۔ صحت کے شعبے میں کسی بھی سطح پر سستی یا لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے

مزید خبریں

Back to top button