دادو میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز،پکڑ دھکڑ،اسلحہ برآمد

دادو(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا،آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل کرلی گئیں۔ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 25 افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمدکرلئے گئے۔پولیس نے ہیوی مشینری کیساتھ کرمنلز کے ٹھکانے تباہ کردیئے۔ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کیا گیا۔
راستوں کو سیل کرکے مشکوک افراد کی چیکنگ کی گئی اور 25مشتبہ ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران کرمنلز کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد کیے گئے جس میں بندوقیں، رائفل اور ریپٹر شامل ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ 9 موٹرسائیکل ،11 موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے۔



