اوکاڑہ: راوی پولیس کی بڑی کارروائی، مدثری ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار


اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) تھانہ راوی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مدثر عرف مدثری ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مدثر عرف مدثری اور ضمیر حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے تقریباً 7 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا، جس میں 4 بکرے، 2 موٹر سائیکلیں اور نقدی رقم شامل ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش گرفتار ملزمان نے درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔