سائفر سکینڈل کا جن دوبارہ بوتل سے باہر،مریم نواز کی والد کے غدار پر بڑی مہربانی!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)امریکی ویب سائٹ "ڈراپ سائٹ” کی جانب سے ایک بار پھر سائفر پبلک کیے جانے کے بعد ملکی سیاست اور جیو پولیٹکس میں زلزلہ آ گیا ہے۔
سینئر صحافی سید عمران شفقت نے انکشاف کیا ہے کہ اس حساس وقت پر سائفر کو اچھالنا پاکستان کو شدید عالمی دباؤ میں لانے کی بین الاقوامی سازش ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ ایران پر ممکنہ حملوں کے نقشے کی ٹائمنگ کو ڈی کوڈ کرتے ہوئے جیو پولیٹیکل ماہر ممتاز بھٹی نے بتایا کہ امریکہ گلف کی سمت سے ایران کو قابو کرنے میں ناکام رہا ہے، اس لیے وہ پاکستان کی سرحد استعمال کرنا چاہتا ہے۔ چونکہ پاکستان اس وقت ایران کے تحفظ اور خطے کے امن کے لیے کھڑا ہے، اس لیے اسرائیل، بھارت اور پی ٹی آئی کی لابی مل کر سائفر کارڈ کے ذریعے دباؤ بڑھا رہی ہے تاکہ پاکستان کو فرنٹ لائن اسٹیٹ بننے پر مجبور کیا جا سکے۔
پنجاب میں مریم نواز حکومت کی "غلط بیانیوں” کا پول بھی کھل گیا ہے۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جانب سے گلگت کے دو بیمار بچوں کو "ایئر ایمبولنس” کے ذریعے لاہور منتقل کرنے کا دعویٰ جھوٹ نکلا۔ دستاویزی ثبوتوں اور ایمبولنس نمبرز (RA-16 اور RA-29) سے ثابت ہو چکا ہے کہ بچوں کو 26 گھنٹے کا طویل سفر کروا کے سڑک کے راستے پنڈی سے لاہور لایا گیا۔
اس سے بھی بڑا انکشاف یہ ہے کہ مریم نواز نے مقتدر حلقوں کے کہنے پر نواز شریف کے "ازلی دشمن” اور پاناما جے آئی ٹی کے متحرک ترین رکن، میجر جنرل کامران خورشید (سابق بریگیڈیئر ایم آئی) کو پبلک سروس کمیشن کا ممبر تعینات کر دیا ہے۔ پاناما انکوائری کے دوران حسین نواز کی تصویر جے آئی ٹی روم سے مبینہ طور پر انہی افسران نے لیک کی تھی، جس کا صلہ اب انہیں اس عہدے کی صورت میں ملا ہے۔مکمل وی لاگ دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔




