حکومت نے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت آزاد کشمیر نے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں دائر کردیا۔ریفرنس پر سماعت کل صبح ساڑھے9بجے ہو گی، سپریم کورٹ کا فل بینچ ریفرنس کی سماعت کرے گی، چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں بینچ سماعت کریگا۔ بینچ میں جسٹس رضا علی خان اورجسٹس خالد یوسف چوہدری شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ریفرنس میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے آئینی رہنمائی مانگی گئی ہے،ریفرنس آزادکشمیر کےآئین کے آرٹیکل46 اے کے تحت دائر کیا گیا۔ دائرریفرنس پرسماعت کیلئے فریقین کونوٹسز جاری کردیئے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button