ضلع بدین کے سالانہ انتخابات 2026 میں استاد دوست پینل کی شاندار کامیابی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)گسٹا ضلع بدین کے سالانہ انتخابات 2026 میں استاد دوست پینل کی شاندار کامیابی پانچوں تعلقوں میں کلین سوئپ اساتذہ حقوق اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم تفصیل کے مطابق گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) ضلع بدین کے پانچوں تعلقوں میں انتخابات منعقد ہوئے جن میں محمد صدیق سومرو کی قیادت میں استاد دوست پینل اور کاشف میمن کے تعلیم دوست پینل کے درمیان سخت مقابلہ ہوا انتخابات کے نتائج میں استاد دوست پینل نے بھرپور کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچوں تعلقوں میں کلین سوئپ کر لیا، جبکہ مدمقابل تعلیم دوست پینل کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا نتائج کے مطابق تعلقہ بدین سے علی شیر بوہڑ، ماتلی سے عظیم درس، شہید فاضل راہو سے محسن مخدوم، ٹنڈو باگو سے راجیش چندانی جبکہ تلہار سے امان اللہ تھیبو صدر منتخب ہوئے۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد بدین ہائی اسکول میں استاد دوست پینل کے عہدیداران، ممبران نے بھرپور جشن منایا اس موقع پر سابق صدر محمد صدیق سومرو اور نومنتخب صدور نے اپنے خطاب میں کہا کہ گسٹا کے پلیٹ فارم سے اساتذہ کے حقوق کے تحفظ، تعلیمی اداروں کی بہتری اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی تاکہ تعلیمی نظام کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جا سکے۔



