چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد90سے تجاوز کر گئی،کئی لاپتہ

بیجنگ(ویب ڈیسک) چائنہ کے شہر چینگ زی میں لیوشین یو کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث خوفناک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 سے تجاوز کر گئی ہے ۔متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے میں 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی، تاہم بعد ازاں چینی حکام نے تصدیق کی کہ حادثے میں مجموعی طور پر 82 کان کن جاں بحق ہو چکے ہیں۔

امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ حادثہ کوئلے کی کانوں میں حفاظتی انتظامات پر ایک بار پھر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button