چین کا ایران کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ،امن کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں چین کے سفیرکانگ پی وو نےکہا ہےکہ چین ہمیشہ ایران کی خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کی کوششوں کی حمایت کرتا آیا ہے۔ چین مشرق وسطیٰ میں امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنےکے لیے تیار ہے۔
چینی سفیرکا کہنا تھا کہ چین نے ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی جنگ کے دوران امن اور مذاکرات کے فروغ پر زور دیا، خطے کو جنگ کے سائے سے نکل کر پائیدار امن کی طرف بڑھنا چاہیے۔



