چین،افزائشی فارمز سےکوبراسمیت سیکڑوں زہریلےسانپ بہہ گئے

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین کے جنوبی علاقے گوانگ شی میں افزائشی فارمز سے کوبرا سمیت سیکڑوں زہریلے سانپ سیلابی پانی میں بہہ گئے۔چینی میڈیا کے مطابق سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔مقامی حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ زہریلے سانپ گھروں، عمارتوں اور دریا کے کناروں میں موجود ہو سکتے ہیں۔حکام کے مطابق ریسکیو اور طبی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔



