بھکاری مافیا کونومولود بچہ فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور پولیس نے معصوم نومولود کو بھکاری مافیا کے ہاتھوں فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 15 کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے ریس کورس پولیس نے ایک نومولود کو چند گھنٹوں میں جوڑے پل نارتھ کینٹ چنگڑ محلہ سے بازیاب کروایا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان دانش، شہزاد اور دانش مسیح نہر کنارے پنکچر لگانے کا کام کرتے تھے اور نومولود بچہ اغوا کر کے پیسوں کے عوض فروخت کرنے کے لیے لے جا رہے تھے۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ گداگری کے لیے بچہ خریدنے والے ملزمان بھی گرفتار ہوئے ہیں، ملزمان کو بھیک مانگنے کے لیے نومولود بچہ درکار تھا۔

ایس پی سول لائنز نے کہا کہ نومولود خریدنے والے ملزمان میں مریم اور شہزاد شامل مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے، نومولود کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا اور وارثان کی تلاش جاری ہے۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی ایس ایچ او ہاشم رضا اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ معصوم کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button