ایران کے خلاف امریکی حملوں کی نئی لہر، سینٹ کام نے نویں مسلسل رات آپریشن شروع کرنے کا اعلان

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر شروع کر دی گئی ہے، جو مسلسل نویں رات کی فوجی کارروائی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، جس کے دوران ایرانی فوج کی ان صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جنہیں امریکی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری ملاحوں کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

سینٹ کام کے مطابق کارروائی کا مقصد ان فوجی تنصیبات، ہتھیاروں اور صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہے جو مبینہ طور پر بین الاقوامی بحری راستوں اور تجارتی جہاز رانی کے خلاف استعمال کی جا رہی تھیں۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے اس امریکی دعوے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے باعث صورتحال بدستور انتہائی حساس ہے۔

مزید خبریں

Back to top button