کشمیر پر سودے بازی شروع؟بلاول بھٹو نے نیا بم پھوڑ دیا!

​مظفر آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)آزادکشمیر میں جاری شدید عوامی احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بیچ، پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے ایک ہنگامی اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر انتہائی سخت اور دوٹوک موقف اختیار کر لیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 12 مہاجر نشستوں کے خاتمے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ محض ائینی یا انتظامی بندوبست نہیں بلکہ پاک بھارت تعلقات کی بنیاد ہے، جسے چھیڑنے سے عالمی سطح پر پاکستان کا 75 سالہ سفارتی مقدمہ کمزور ہو جائے گا۔ یہ رئیلٹی چیک ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ کہہ کر نیا بم پھوڑ دیا ہے کہ ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے، اور 12 مہاجر نشستوں کو متناسب نمائندگی کے اصول پر سیاسی جماعتوں میں بانٹ دیا جائے۔ مبصرین کے مطابق بلاول بھٹو کی یہ تجویز 1973 کے ائین کے آرٹیکل ون کی روح کے خلاف ہے اور یہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدام کو اخلاقی جواز فراہم کرنے کے مترادف ہوگا، جس سے دنیا میں یہ تاثر جائے گا کہ مسئلہ کشمیر "ادھر تم اور ادھر ہم” کے تحت مستقل طور پر حل ہو چکا ہے۔ دوسری جانب وادی نیلم اور آزاد پتن سمیت کئی مقامات پر حکومت اور مظاہرین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے اور اشیاء خوردونوش کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ اس سنسنی خیز ائینی اور سیاسی بحران کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے معروف صحافی معظم فخر کا یہ وی لاگ لازمی دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button